کراچی۔9 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی سابق فاسٹ بولر شعیب اختر ٹویٹر پر خود کو ’ڈان آف کرکٹ ‘ قرار دینے پر مذاق کا موضوع بن گئے۔ شعیب اختر نے کہا ہے کہ لوگ مجھے ڈان آف کرکٹ کہتے تھے لیکن میں نے کبھی دوسروں کو چوٹ پہنچاکر لطف نہیں اٹھایا، میں ہمیشہ اپنے ملک اور دنیا کے لوگوں کی خاطر کھیلا کرتا تھا۔سابق فاسٹ بولر کے اس بیان پر ہندوستانی شائق نے کہا کہ آپ ورلڈ کپ 2003 میں تنڈولکر کی جانب سے پڑنے والے چھکے بھول گئے، کسی نے انھیں سہواگ کے ہاتھوں پٹائی یاد دلائی تو ایک نے کہا کہ میں نے تو کسی کے منہ سے آپ کو ڈان آف کرکٹ کہتے ہوئے نہیں سنا۔