شرمیلا ٹیگور بائیوپک میں دادی کا کردار پوتی سارا نبھائیں گی

ممبئی میں منعقد ایک ایوارڈ تقریب میں شرکت کرنے والی اداکارہ شرمیلا ٹیگور نے میڈیا سے کھل کر بات چیت کی۔ شرمیلا ٹیگور نے بتایا کہ انہوں نے حال ہی میں اپنی بائیو گرافی لکھنے کی شروعات کی ہے۔ ایسے میں سوال پوچھا گیا کہ بائیوگرافی لکھنے کے بعد آج کل لوگ اسے بائیوپک بنانے کی شروعات کررہے ہیں جو اب میں شرمیلا نے بتایا کہ بائیوپک بنانا ہارٹ کوربزنس کا کام ہے۔ اگر کبھی کسی پروڈیوسر کو لگا کہ ان کی کہانی عوام دیکھنا چاہتے ہیں اور یہ فائدہ مند بھی ہوگا تو ضرور بنائی جائے گی اور شرمیلا ٹیگور نے کہا کہ ان کی بائیوپک میں سارا علی خان ان کا کردار نبھائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ میں سارا کے اب تک کے کام سے بے حد متاثر اور خوش ہوں۔

Leave a Comment