شراب خانہ میں ایک شخص کی موت

حیدرآباد /2 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) شراب خانے میں ایک شخص کی مشتبہ موت کا واقعہ ایل بی نگر پولیس حدود میں پیش آیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 42 سالہ سی ایچ نرسمہلو جو گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن سرکل نمبر 9 میں مزدوری کا کام کرتا تھا ۔ این ٹی آر نگر ایل بی نگر کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ کل صبح کام کے بعد اس نے تنخواہ حاصل کی اور سیدھے بی آر وائنس نامی شراب خانہ چلاگیا ۔ اس نے رات بھر شراب نوشی کی تاہم شراب خانے کے مالک ملازم بابو کسی ذمہ دار نے اس کو باہر جانے کیلئے نہیں کہا جو صبح مردہ پایا گیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔