حیدرآباد /31 جولائی ( سیاست نیوز ) شرابی شوہر کی حرکتوں سے تنگ آکر ایک خاتون نے خودکشی کرلی ۔یہ واقعہ سیف آباد پولیس حدود میں پیش آیا ۔ پولیس سیف آباد کے مطابق 26 سالہ پرینکا جو چنتل بستی علاقہ کے ساکن اجئے کی بیوی تھی ۔ اس نے 25 جولائی کے دن زائد نیند کی گولیوں کا استعمال کرلیا اور اس کی صحت خراب ہونے کے سبب اس خاتون کو ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران کل پرینکا کی موت ہوگئی ۔ پولیس کے مطابق پرینکا کا شوہر اجئے کثرت سے شراب نوشی کرتا تھا اور اس کی اس عادت سے اس کی بیوی تنگ آچکی تھی اور اس سے شراب کو ترک کرنے کا مطالبہ کر رہی تھی تاہم شوہر نے اس کے مطالبہ کو مسترد کر دیا جس سے دلبرداشتہ ہوکر پرینکا نے خودکشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔