شرابی خاتون نے کارکو چائے خانہ میںگھسادیا، ایک زخمی

ممبئی ۔ یکم جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ممبئی کے نیم مضافاتی باندرہ میں ایک 25 سالہ خاتون فیشن ڈیزائینر نیجو سمجھا جاتا ہے کہ حالت نشہ میں تھی اپنی قیمتی اسپورٹس یوٹیلٹی وہیکل (ایس یو وی) کو چائے کی ایک دکان میں گھسادیا جس کے نتیجہ میںایک شخص زخمی ہوگیا ۔ پولیس نے کہا کہ یہ حادثہ رات کے پچھلے پہر پیش آیا جب شرابی خاتون ندھی پاریکھ نے اپنی قیمتی شیورلٹ کار سے دوسری کار کو ٹکر دیدی۔ بعد ازاں کارنر روڈ کے کنارے واقع ایک چائے کی دکان میں گھس گئی اور قریب موجود آٹو رکشا کو بھی ٹکر دیدی ۔ کھار پولیس نے شرابی خاتون کو گرفتار کرلیا اور ابتدائی طبی معائنہ سے توثیق ہوگئی ہے کہ وہ حالت نشہ میں گاڑی چلا رہی تھی۔