کریم نگر ۔ 28۔ جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ہریتا ہارم پروگرام میں عوام جس قدر جوش و خروش سے حصہ لے رہے ہیں وار اپنی دلچسپی دکھارہے ہیں اُسی جوش اور جذبہ شجرکاری کے بعد پودوں کی حفاظت کیلئے دکھانا چاہئے ۔ ان خیالات کا اظہار ریاستی پولیس آئی جی سی آئی ڈی شعبہ فلاحی ڈاکٹر سومیا مشرا نے کریم نگر میں پولیس تربیتی مرکز میں شجرکاری پروگرام میں حصہ لیتے ہوئے کیا وہ ہریتا ہارم پروگرام کے ڈسٹرکٹ انچارج بھی ہیں ۔ انہوں نے ڈسٹرکٹ پولیس ٹریننگ سنٹر میں پودے بھی لگائے اور ہریتا ہارم پروگرام کی عمل آوری اور طریقہ کار کا معائنہ بھی کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے مخاطب کرتے ہوئہے کہا کہ ضلع پولیس کو (1.6) لاکھ پودے لگائے جانے کا نشانہ مقرر کیا گیا تھا تاحال (15) لاکھ پودے لگائے گئے ہیں یہ ایک قابل ستائش کارنامہ ہے انہوں نے کہا کہ ہریتا ہارم پروگرام کی عمل آوری کے جائزہ کیلئے ہر ضلع کو ایک سینئر عہدیدار مختص کیا گیا ہے ۔ ڈاکٹلر سومیا مشرا کو ضلع کریم نگر انچارج مقرر کیا گیا ہے ضلع ایس پی کے زیرقیادت پولیس کی جانب سے کچھ فلاحی سماجی خدمات پروگرام روبہ عمل لاتے جارہے ہیں ضلع پولیس تربیتی مرکز میں ہورہا پولیس کانسٹبل کے انٹرویو اور انتخابات کا بھی انہوں نے جائزہ لیا ۔ امیدواروں سے بات چیت کی ۔ ایس پی زوئیل ڈیوس نے اس موقع پر سومیا مشرا کو واقف کرواتے ہوئے کہا کہ ہریتا ہارم پروگرام ضلع میں تین ماہ کے عرصہ سے جاری ہے اور پودوں کی حفاظت کا بھی انتطام کیا جارہاہ ے تاحال دو ہزار ٹری گارڈس لگائے گئے ہیں اس موق پر ایڈیشنل ایس پی اناپورنا ، ڈی ایس پی رویندر ریڈی ، سی پربھاکر ، سدھاکر ، ڈی کوٹیشور راؤ ، آر آئی گنگادھر ششی دھر وغیرہ موجود تھے ۔ سومیا مشرا نے پولیس ہیڈکوارٹر کے دواخانے پارک گارڈن اور ڈسٹرکٹ گارڈن بھون کا معائنہ بھی کیا اور اپنی پُرانی یادوں کو تازہ کیا جبکہ ان کے شوہر دیبا کنٹھا برتا کریم نگر میں کلکٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے اور اُسی وقت پولیس تربیتی مرکز کے قیام اور عمارت کی تعمیر کیلئے جگہ حاصل کرلی گئی تھی ۔