شتروگھن سنہا کا وزیراعظم کو مکتوب اڈوانی کی زیرقیادت کمیٹی کا مطالبہ

پٹنہ ۔ /29 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی کے کالے دھن کے خلاف دلیرانہ اقدام کی ستائش کرتے ہوئے بی جے پی کے سینئر قائد شتروگھن سنہا نے مطالبہ کیا کہ سینئر قائد ایل کے اڈوانی کی زیرقیادت ایک کمیٹی تشکیل دی جائے ۔ تاکہ عوام کو درپیش مشکلات کی یکسوئی کی جاسکے ۔ کیونکہ تنخواہوں کے پیش نظر بینکوں اور اے ٹی ایمس پر زبردست ہجوم کا امکان ہے ۔ تاہم انہوں نے کہا کہ کالے دھن کے خلاف وزیراعظم کا اقدام جراتمندانہ ہے ۔

 

نتش کا لالو کی موجودگی میں آر جے ڈی ارکان اسمبلی سے خطاب
پٹنہ ۔ /29 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کے سینئر قائد سشیل کمار مودی کی صدر جے ڈی یو نتیش کمار کو آر جے ڈی اور کانگریس کے ساتھ تعلقات منقطع کردینے کی اپیل کے بعد کیونکہ نوٹوں کی تنسیخ کے سلسلے میں دونوں سیاسی پارٹیوں کے خیالات متضاد ہیں۔ چیف منسٹر بہار نے آج آر جے ڈی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شرکت کی اور پارٹی کے ارکان اسمبلی کو نوٹوں کی تنسیخ کے اقدام کی تائید کرنے کی ترغیب دی ۔