حیدرآباد /31 اگست ( سیاست نیوز ) سکندرآباد کے علاقہ میں ایک شرابی شخص نے شبہ کی بنیاد پر اپنی بیوی کو زندہ جلادیا ۔ تکارام گیٹ پولیس حدود میں یہ واردات پیش آئی ۔ پولیس کے مطابق 28 سالہ انجلی ساکن اڈہ گٹہ اپنے شوہر کنکایا کے حملہ میں ہلاک ہوگئی ۔ پولیس نے بتایا کہ کنکایا بیوی کے کردار پر شبہ کرتا تھا اور ہر روز نشہ کی حالت میں مکان پہونچکر بیوی سے جھگڑا کرتا تھا ۔ گذشتہ روز وہ اپنے رشتہ داروں کے یہاں اکیلا گیا تھا اور بیوی گھر میں اکیلی تھی 27 اگست کے دن جب وہ واپس مکان لوٹا تو نشہ کی حالت میں تھا اور اس نے بیوی سے جھگڑا کیا ۔ اس دوران کیروسن ڈال کر آگ لگادی ۔ جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران خاتون کل رات فوت ہوگئی ۔