شاہ میر پیٹ میں خاتون کی مشتبہ موت

حیدرآباد /29 جنوری ( سیاست نیوز ) شاہ میرپیٹ کے علاقہ میں ایک خاتون کی مشتبہ موت ہوگئی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 21 سالہ لاونیا عرف ممتا جو اگراز پلی علاقہ کے ساکن ناگراجو کی بیوی تھی ۔ اس خاتون کو چند روز سے جہیز کیلئے کافی ہراساں و پریشان کیا جارہا تھا اور اذیت پہونچائی جارہی تھی ۔ اس خاتون کی مشتبہ انداز میں آج موت کے بعد رشتہ داروں نے شوہر پر الزام لگایا ۔ پولیس نے خاتون کے رشتہ داروں کے الزامات کے بعد قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور ذرائع کے مطابق اس خاتون کے گلے پر نشان ہیں ۔ پولیس سمجھتی ہے کہ اس کا گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا ہوگا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔