حیدرآباد /29 اگست ( سیاست نیوز ) حسن نگر علاقہ کے ساکن ایک شخص کی شاہ علی بنڈہ علاقہ میں مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا ۔ شاہ علی بنڈہ پولیس کے مطابق 59 سالہ محمد خواجہ جو پیشہ سے لیبر حسن نگر علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ یہ شخص گذشتہ دو دنوں سے پر اسرار طور پر لاپتہ تھا ۔ پولیس نے شاہ علی بنڈہ علاقہ کے ایک فٹ پاتھ سے بے حوشی کی حالت میں دستیاب کرلی ہے ۔ جن کی دواخانہ میں موت ہوگئی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔