ریاض۔ 20 جنوری۔( سیاست ڈاٹ کام) مصر کے صدر ریٹائرڈ فیلڈ مارشل ریٹائرڈ عبدالفتاح السیسی خادم الحرمین الشریفین شاہ عبداللہ بن عبدالعزیزکی خیریت دریافت کرنے سعودی عرب پہنچ گئے۔’العربیہ ‘ کے مطابق مصری صدر ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد کے ہمراہ کل شام دارالحکومت ریاض کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچے جہاں نائب ولی عہد شہزادہ مقرن بن عبدالعزیز سمیت کئی اہم سعودی عہدیداروں نے ان کا استقبال کیا۔ہوائی اڈے سے مصری صدر کو ایک قافلے کی شکل میں شاہ عبدالعزیز میڈیکل سٹی لایا گیا جہاں انہیں گارڈ آف آنرپیش کیا گیا۔