ریاض ۔ 31ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام ) خادم الحرمین الشریفین شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کو علالت کے باعث ریاض اسپتال داخل کیا گیا ہے، جہاں ان کے میڈیکل ٹسٹ کئے جا رہے ہیں۔شاہی دیوان سے جاری کردہ بیان کے حوالے سے سعودی عرب کے سرکاری میڈیا نے سعودی حکمران کی علالت سے متعلق مزید کوئی تفصیل نہیں بتائی۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق: ’’91 سالہ خادم الحرمین الشریفین شاہ عبداللہ بن العزیز، رعاہ اللہ، کو چہارشنبہ کے روز ریاض میں نیشنل گارڈ کے میڈیکل سٹی داخل کیا گیا جہاں ان کے میڈیکل ٹسٹ کئے جا رہے ہیں‘‘۔