ریاض۔ 16 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے فرماں روا خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے سعودی عوام اور امت مسلمہ کو رمضان کی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ تمام مسلمانوں کو اس مبارک ماہ کے روزوں اور قیام اللیل کی توفیق عطا فرمائے اور امن و سکون اور نعمتوں سے نوازے۔ کل ہی صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ نے بھی مسلمانوں کو رمضان کی مبارکباد پیش کی تھی۔