شاہ سلمان کیلئے تیونس کا اعلیٰ ترین اعزاز

دبئی۔ 30 مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) تیونس کے صدر نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کو ملک کا اعلیٰ ترین ایوارڈ دینے کا اعلان کیا ہے۔’العربیہ‘کے مطابق گذشتہ روز تیونس میں صدر السبسی سے ملاقات کے موقع پر شاہ سلمان کو ملک کے اعلیٰ ترین ایوارڈ دیا گیا۔ شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور تیونس کے صدر الباجی قاید السبسی نے گذشتہ روز تیونس میں ملاقات کے دوران کئی مشترکہ معاہدوں اور یاداشتوں پر دستخط کیے۔دونوں رہنمائوں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ، ممالک، علاقائی امور اور بین الاقوامی اہمیت کے حامل مسائل پر بات چیت کی گئی۔قصر قرطاج پہنچنے پر تیونسی صدر نے شاہ سلمان اور ان کے ہمرہ آنے والے وفد کا استقبال کیا۔