شاہ رخ خان نے آئی پی ایل 7 کی فتح بیٹے کے نام کر دی

بنگلور، 4 جون (سیاست ڈاٹ کام) انڈین پریمیر لیگ میں کولکاتا نائٹ رائیڈرز کے شریک مالک شاہ رخ خان نے حالیہ آئی پی ایل 7 میں اپنی ٹیم کی کامیابی چھوٹے بیٹے ابراہام کے نام کر دی۔ انھوں نے کہا کہ انہیں اپنی ٹیم کی اہلیت پر مکمل بھروسہ رہا ہے۔ کپتان گوتم گمبھیر نے بتایا کہ ابتدائی سات میچوں کی کارکردگی کے سبب لوگوں نے ہمارے ٹائٹل جیتنے کے بارے میں سوچا بھی نہیں تھا ہو گا۔