شاہ بیز فیسٹیول کا افتتاح

حیدرآباد ۔ 24 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : شہرت یافتہ ٹالی ووڈ ایکٹریس ریتو ورما نے شاہ بیز کے ٹرینڈ فیسٹیول کلکشن کا اویسیس پلازا عابڈس روبرو درپن فرنشنگ میں افتتاح کیا ۔ شاہ بیز ایک فیشن برانڈ ہے جس کو درپن نے متعارف کیا ہے ۔ جہاں کئی ایک قسم کے اسٹائیلسٹ قابل استعداد قیمت پر ملبوسات کو پیش کرتا ہے ۔ شاہ بیز فیشن کے ملبوسات خاص طور پر خواتین کے لیے مخصوص ہے ۔ جس میں اسٹائیل خواتین کے لیے منفرد انداز کے ملبوسات ہیں ۔ ماحولیات کے لحاظ سے خواتین کے ملبوسات کو پیش نظر رکھتے ہوئے ہمہ رنگی اور ہمہ قسم کے ملبوسات کا ذخیرہ رکھا گیا ہے ۔۔