شاہ بحرین کی کامیابی پر مبارکباد

مناما۔23نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیراعظم ‘ ولیعہد شہزادہ اور ان کی شریک حیات نے پارلیمانی اور بلدی انتخابات میں شاہ بحرین کی کامیابی پر انہیں مبارکباد پیش کی اور کہا کہ رائے دہندوں کی حُب الوطنی اور قومی فرض سے وابستگی پختہ ارادے کے اظہار کہ وہ جمہوری عمل میں اپنا حصہ ادا کرتے رہیں گے قابل ستائش ہے۔ شاہ بحرین نے بھی وزیرداخلہ لیفٹننٹ جنرل شیخ راشد بن عبداللہ الخلیفہ سے کثیر تعداد میںرائے دہی پر انہیں مبارکباد پیش کی ۔ وزیرداخلہ نے جمہوریت کی اس نمایاں کامیابی پر شاہ بحرین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس سے شہریوں کو اپنے دستور ی حق کے استفادہ اور اپنے نمائندوں کے انتخاب کا موقع ملا ہے ۔