شاہ آباد۔13اگست ( راست) ڈاکٹر ایم اے رشید مرچنٹ صدر بلاک کانگریس ( آئی) شاہ آباد نے مسٹر سدرامیا وزیراعلیٰ حکومت کرناٹک سے مطالبہ کرتے ہوئے شاہ آباد پتھر کانکنی مالکان اب کانکنی کی تجارت کرنا ہو تو کئی ایک قانون کے تحت متعلقہ محکمہ سے منظوری لینا ہوگا ۔ اس ضمن میں متعلقہ محکمہ نے کانکنی مالکان کو ہدایت جاری کیا ہے ۔ اس ہدایت سے کانکنی مالکان کے ساتھ کانکنی کے ممدور بھی بیحد پریشان نظر آرہے ہیں ۔ کانکنی مالکان کو اب جس طرح قانون پر عمل کرنا ہے اس قانون کے تحت کانکنی تجارت چلانا ہی بلکہ بندکرنا پڑے گا ۔ اس علاقہ کا جو واحد ذریعہ کانکنی ہے ۔ شاہ آباد ‘ ہنگنڈ‘ راوڑ ‘ واڑی ‘ بلوڑگی ‘ کُنّور‘ وڈرواڑی ‘ مرتور ‘ چیتاپور‘ سیڑم ‘ چنچولی ‘ سیڑم و دیگر مقامات پر مشتمل ہے ۔ یہاں کا مزدور طبقہ بیحد پریشان اور بے بس نظر آرہا ہے ۔ امسال اس علاقہ میں بارش کی کمی کی وجہ سے قحط جیسے حالات رونما ہورہے ہیں ۔ زرعی مزدور کے ساتھ کانکنی مزدور کی بیروزگاری قابل تشویش ہوگی لہذا وزیراعلیٰ اس ضمن میں مداخلت کرتیہ وئے متعلقہ محکمہ کو ہدایت جاری کرتے ہوئے پتھر کانکنی قانون میں آسانی لائیں تاکہ کانکنی مالکان قانون کی تعمیل بھی کریں اور روزگار پر بھی اثر نہ پڑے ۔