شاہ آباد ۔ 2 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ہوم گارڈ یونٹ شروع کرنے بنگلور ڈی جی پی اور ہوم گارڈکمانڈنٹ عہدیدار نے اجازت دی ہے یہ بات گلبرگہ شریف ہوم گارڈ ضلع کمانڈنٹ نے بتائی ہے۔ مذکورہ یونٹ میں ہوم گارڈ رضاکاروں کا انتخاب ہوگا۔ 20 تا 50 سال عمر کے درمیان صحتمند مرد و خواتین سمیت جملہ 44 امیدواروں کا رجسٹریشن کیا جائے گا۔ ایس ایس ایل سی کامیاب امیدواروں کو ترجیح دی جائے گی۔ امیدواروں کا 8 کیلو میٹر کے حدود میں قیام ہونا ضروری ہے۔ ہوم گارڈ بننے کے خواہشمند امیدوار اپنے تاریخ پیدائش سرٹیفکیٹ کے ساتھ ایس ایس ایل سی مارکس کارڈ، راشن کارڈ، شناختی کارڈ، آدھار کارڈ کے ساتھ دو عدد پاسپورٹ سائز اور سیلف اڈریس (خود کا پتہ) کے دو پوسٹ کارڈس کے ساتھ اندرون 3 ڈسمبر دوپہر 2 بجے شاہ آباد ڈی ایس پی دفتر احاطہ میں حاضر ہونا ہوگا۔ اہل امیدواروں کو درخواستیں تقسیم کی جائیں گی۔ پُرشدہ درخواستیں مذکورہ دفتر میں داخل کریں۔ ہوم گارڈس رجسٹریشن کے فوری بعد سربراہ ہوئے خاکی یونیفارم اور دیگر اشیاء مفت دی جائیں گی اور ہفتے میں ایک مرتبہ شاہ آباد شریف (ٹاؤن) کے اولڈ پولیس اسٹیشن احاطہ میں 2-30 گھنٹے کا پریڈ ہوگا۔ پریڈ کیلئے 22-50 روپئے اور ڈیوٹی انجام دینے پر 325 روپئے ہر روز دیئے جائیں گے۔ ہوم گارڈ شاہ آباد اسٹیٹ بنک آف حیدرآباد میں حیدرآباد میں اپنے نام کا اکاونٹ کھولیں۔ رقم رکنیت طور پر بینک میں جمع کردی جائے گی۔