شاہ آباد۔6 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مولانا اخگرشاہ آبادی ؒ حسانی صدیقی میںجلسہ عظمت قرآن کا انعقاد عمل میں آیا ۔ جس میں مولانا اسحاق عظیم ؔ صابری حسانی قادری نے شرکت کی ۔جبکہ مہمانان خصوصی میر حسن ‘اویس شاہ آبادی ‘ کامریڈ مختار قادری اور ڈاکٹر صفدر حسین تھے ۔ حضرت علامہ صابر شاہ آبادی حسانی صدیقیؒ کے مشہور زمانہ ’’رحمت تمام ‘‘ ٹیپ ریکارڈ کیسٹ سے آغاز و اختتام نعت و سلام سے ہوا ۔ اقبال شنائی ‘ اویس شاہ آبادی ‘تسکین شاہ آبادی ‘پیرزادہ علامہ اسمان عظیم صابری حسانی نے کلام سناکر داد حاصل کی ۔ عظمت قرآن کے زیرعنوان میر حسن اویس شاہ آبادی ‘ کامریڈ مختار قادری اور ڈاکٹر صفدر حسین نے روشنی ڈالی اور مولانا صابرؒ شاہ آبادی رحمت اللہ علیہ حسانی کے صوفیانہ کلام کی خوب سراہنا کی ۔ سلام و فاتحہ پر اختتام عمل میں آیا ۔ معروف ناظم اعلیٰ پیرزادے نے شاندار نظامت کی ۔