شاہ آباد۔/30 اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شاہ آباد میں انتخابی سرگرمیاں بام عروج پر ہیں ۔27 رکنی سٹی میونسپل کونسل شاہ آباد شریف ( کرناٹک ) میں کانگریس پارٹی نے27 امیدوار کھڑا کئے ہیں جبکہ جنتا دل نے 23 امیدوار اور بی جے پی نے 27 نشستوں پر اپنے امیدوار کھڑا کئے ہیں۔ کچھ آزاد امیدوار بھی میدان میں ہیں۔ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا مارکسسٹ نے بھی ایک امیدوار کھڑا کیا ہے۔ہر پارٹی کی جانب سے گھر گھر جاکر اپنے امیدوار کو ووٹ دینے کی اپیل کی جارہی ہے ۔ ہر وارڈ ( حلقہ ) میں سید ثناء اللہ آزاد امیدوار ہیں۔ ناگر وارڈ نمبر 6 سے کانگریس کے امیدوار ہیں۔ صابرہ بیگم وارڈ نمبر 17 سے کانگریس کی امیدوار ہیں۔ صابرہ بیگم کی انتخابی مہم کی تصویر میں وجئے کمار سابق کانگریس ایم ایل اے، امیدوار راج احمد میوہ فروش کی تصویر بھی ہے۔ نور احمد لکشمی گنج، حلقہ نمبر 17 امین فروٹ مرچنٹ ، محبوب مدرس اور صابرہ بیگم کو منتخب کرنے کی عوام سے اپیل کی ہے۔ عبدالجبار جنتادل اور ملت نگر سے جنتادل ایس امیدوار ہیں۔