منااکھیلی ۔12مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)شاہین پی یو کالج ہمناآبا د اور شاہین پی یوکالج گلبرگہ کے نتائج شاندار آئے ہیں جس کی اطلاع دیتے ہوئے عبدالمنان سیٹھ صدر شاہین ادارہ جات بیدر نے بتایاکہ گلبرگہ شاہین کا نتیجہ74%اور شاہین ہمناآباد کا نتیجہ 57% رہاہے ۔گلبرگہ میں تین ڈسٹنگشن اور 65درجہ اول سے کامیاب ہوئے ہیں ۔ہمناآباد میں 33طلباء نے درجہ اول سے کامیابی حاصل کی ہے۔ جبکہ گلبرگہ کاہمارا پہلا بیاچ ہے جس نے پی یوسی کا امتحان لکھااور 74%سے کالج کے لئے ایک بہتر بنیادرکھی ۔ ایک ایسے وقت جبکہ سرکاری کالجس کا نتیجہ انتہائی کم ہورہاہے ایسے میں شاہین کالج گلبرگہ کے 3طلباء نے ڈسٹنگشن اور 65نے درجہ اول سے کامیابی حاصل کی ہے جس پر اولیائے طلباء اور طلباء مبارک باد کے مستحق ہیں ۔شاہین گلبرگہ کی اردو میڈیم کی سمیہ صدیقہ نے 552نشانات حاصل کئے ، جبکہ کیمسٹری اور فزکس میں بالترتیب99اور98نشانات حاصل کئے ۔ رئیس النساء کاتعلق بھی اردو میڈیم سے ہے 532نشانات حاصل کرکے امتیازی کامیابی حاصل کی ۔ اسی طرح محمد آصف کے جملہ نشانات 512ہیں ، محمد آصف نے ریاضی (حساب ) میں 100میں سے 100نشانات حاصل کئے ہیں ۔ ہمناآباد شاہین پی یوسائنس کالج سے کنڑا میڈیم کی سواتی نے 495، اردو میڈیم کی شفانہ بیگم نے 469اور اردو میڈیم ہی کی اقراء فاطمہ نے 464نشانات لے کر نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔