شاہین سائنس کالج کے شاندار نتائج

بیدر۔20؍مئی)سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ہندوستانی سطح پر معروف شاہین سائنس کالج بیدر کے پی یوسی سال دوم کے نتائج ہر سال کی طرح امسال بھی شاندار نتائج آئے ہیں۔اس مرتبہ شاہین کالج کے طلباء نے طالبات پر بازی مارتے ہوئے ایک نیا اور شاندار ریکارڈ قائم کیاہے ۔31طلباء و طالبات ڈسٹنکشن میں کامیابی حاصل کی ہے ۔جس میں سے 22لڑکوںنے امتیازی کامیابی حاصل کی جبکہ 19طالبات ڈسنٹنگشن میں آئیں۔ کرشمہ سروت نے93.50فیصد نشانات ‘فرقان شیخ93.33 فصید نشانات ‘فیصل عبداللہ 92.66فیصد ‘مرزا اعظم بیگ 91.66فیصد‘روپال گھوش 91.17فیصد‘محمدزید الخیر سرساگی نے91.16فیصد ‘ محمد نوید افان نیک90فیصد اور سشما رانی نے89فیصد نشانات حاصل کرکے امتیازی کامیابی حاصل کی ہے ۔ جبکہ شاہین پی یو کالج کے طلباء نے اس مرتبہ PCBمیں 81ڈسٹنکشن اور PCMمیں37طلباء ڈسٹنکشن کے نشانات حاصل کئے ہیں۔اس شاندار کامیابی پر ڈاکٹر عبدالقدیر سکریٹری شاہین ادارہ جات بیدر نے اللہ کا شکر ادا اور طلباء‘ سرپرستِ طلباء کے ساتھ ساتھ تدریسی اسٹاف کے تئیں اپنی نیک تمنائوں کا اِظہار کیا‘ اور انھیں مبارکباد پیش کی ۔ڈاکٹر عبدالقدیر نے بتایا کہ ہمارا ہدف ہے کہ ہم 2015سے2020تک ایک ہزار طلباء کوایم بی بی بی ایس میں داخلہ کیلئے گورنمنٹ نشستیں حاصل کرنے کے اہل بنائیں گے ۔