ریاض ۔31 جولائی ۔(سیاست ڈاٹ کام) سعودی فرمانروا شاہِ سلمان زیرتعمیر میگا سٹی نیوم میں تعطیلات گزارنے کے لئے پہنچے ۔ یاد رہے کہ نیوم نامی شہر کو جنگی خطوط پرتعمیر کیا جارہا ہے جو مملکت کے دور دراز شمال مغرب میں واقع ہے ۔ سعودی فرمانروا کے بارے میں یہ کہا جاتا ہے کہ وہ اپنی تعطیلات مشہور و معروف مقامات جیسے مراقش میں گزارتے ہیں اور اب کی بار انھوں نے اپنی روایت سے ہٹ کر زیرتعمیر شہر نیوم کاانتخاب کیا ہے ۔ دریں اثناء سرکاری سعودی پریس ایجنسی نے بھی شاہ سلمان کی نیوم میں آمد کی توثیق کی اور کہا کہ فرمانروا یہاں کچھ روز آرام کریں گے ۔ ولیعہد محمد بن سلمان نے گزشتہ سال اکتوبر میں نیوم نامی نئے شہر کو تعمیر کرنے کا اعلان کیا تھا جو دراصل مملکت کے کروڑہا ڈالرس پر مشتمل پراجکٹس کا حصہ ہے کیونکہ سعودی عرب اب صرف تیل کی کمائی پر انحصار کرنا نہیں چاہتا جو دنیا میں تیل برآمد کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق انتخابات میں رائے دہی 75 فیصد رہی اور صدر ایمر سن کو مخالف امیدوار پر معمولی برتری حاصل ہے ۔