بیروت ۔ 15 اگست (سیاست ڈاٹ کام) کم از کم 14 افراد آج ایک کار بم دھماکے میں جو شہر دارا کی ایک مسجد کے روبرو ہوا تھا، ہلاک ہوگئے۔ شام کے شمالی شہر میں سرکاری ہیلی کاپٹرس کی بیارل بموں کے ذریعہ بمباری کے نتیجہ میں 10 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ اس طرح شام کی خانہ جنگی میں آج ہلاک ہونے والوں کی جملہ تعداد 24 ہوگئی۔