بیروت۔ 2؍مارچ (سیاست ڈاٹ کام)۔ شام کے کارکنوں نے کہا کہ ترکی کی سرحد سے متصل شام کے چھوٹے سے شمال مغربی قصبہ میں سرکاری فضائی حملوں سے کم از کم 13 شامی انسانی حقوق کارکن ہلاک ہوگئے۔ ادلیب خبر رساں گروپ کے کارکن اور برطانیہ کی انسانی حقوق تنظیم شامی رسدگاہ کے کارکن دو سرکاری فضائی حملوں میں شمالی مغربی شام کے قصبہ کفرتراخیم میں ہلاک ہوگئے اور ان کی رہائشی عمارتیں تباہ ہوگئیں۔ ایک ویڈیو فلم جو اس حملہ کے دوران تیار کی گئی ہے، مسلمہ معلوم ہوتی ہے۔ اسے خبر رساں ادارہ ’اے پی‘ نے شائع کیا ہے جس میں ایک شخص کو شعلہ پوش عمارت سے جھلسے ہوئے چہرے کے ساتھ ایک بچے کو باہر نکالتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔