دمشق ۔ /17 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) شام کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے بموجب الشیعرات جنگی فضائی اڈے پر ایک میزائیل حملہ کیا گیا جسے شامی دفاعی نظام نے ناکام بنادیا ۔ دریں اثناء امریکہ نے شام پر کسی بھی میزائیل حملے کی تردید کی ہے اور روس نے انتباہ دیا کہ امریکہ سرخ لکیر پار نہ کرے تو بہتر ہوگا ۔