شام میں 2011کے بعداولین انتخابات

دمشق ۔ 16ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) حکومت شام نے اُن علاقوں میں حفاظتی انتظامات سخت کردیئے ہیں جہاں 2011ء کے بعد اولین مجالس مقامی انتخابات منعقد کئے جارہے ہیں ۔ صدر بشارالاسد کی حکمرانی کے خلاف بغاوت کے بعد اس علاقہ میں انتخابات کاسلسلہ بند ہوگیا تھا ۔ شام کی فوج تقریباً دو تہائی ملک کی تائید سے اس علاقہ میں امن کیلئے اقدامات کررہی ہے ۔ 40ہزار سے زیادہ امیدوار 18,478 نشستوں کیلئے مقابلہ کے میدان میں ہیں ۔