عمان، 31 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) شام میں مخالفین کے قبضہ والے اریھا کے مصروف بازار میں ایک فوجی طیارے کے ٹکراجانے سے کم از کم 15 افراد ہلاک جبکہ 20 افراد زخمی ہو گئے ۔ یہ فوجی طیارہ روس کی بتائی جارہی ہے ۔ مقامی باشندوں اور ریسکیو اہلکاروں کے مطابق ادلب میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران اس مارکیٹ میں یہ دوسرا حملہ ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ فوجی طیارے کافی اونچائی پر پرواز کر رہا تھا۔ مخالفین کی شہری دفاعی سروس نے کہا کہ اس حملے میں 20 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ روس بار بار اس بات کو دہراتا رہا ہے کہ وہ بنیاد پرست اسلامی دہشت گردوں کو نشانہ بنا رہا ہے ۔ روس کسی مارکیٹ، میڈیکل سینٹر یا شدت پسندوں کے علاقے سے دور رہائشی علاقے کو نشانہ بنانے کی بات کو مسترد کرتا رہا ہے ۔