دمشق ۔ 26 مئی ۔(سیاست ڈاٹ کام) شامی تنازعے پر نگاہ رکھنے والی تنظیم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر اسرائیلی طیاروں نے وسطی شام میں حزب اللہ کے جنگجوؤں کو نشانہ بنایا ہے۔ لبنانی عسکری تنظیم حزب اللہ شامی صدر بشارالاسد کی حامی ہے اورحکومتی فورسز کا ساتھ دے رہے ہیں۔ ان حملوں میں کتنا جانی یا مالی نقصان ہوا ہے یہ نہیں بتایا گیا تاہم یہ حملے حمص صوبے میں الضبعہ کے فوجی اڈے اور قریبی علاقوں میں کیے گئے۔