دبئی، 23 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) شام کے دارالحکومت دمشق کے مشرقی حصے میں فوجی کارروائی میںزائد از 150 باغی ہلاک ہوگئے۔ اس علاقے میں تین دنوں سے جاری جدوجہد میں 150 باغی مارے گئے اور سینکڑوں زخمی ہوئے ۔ انہوں نے کہا کہ فوج نے دھماکو مواد سے بھری تین گاڑیوں کو نقصان پہنچا یااور سات خودکش حملہ آور بھی مارے گئے ہیں۔