دمشق ۔ 2 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے سینئر عہدیدار نے کہا کہ شام میں نئے کیمیائی حملے ہونے کے الزامات کے بعد اس ملک میں فوجی کارروائی خارج از امکان نہیں۔ بشارالاسد کی حکومت اور داعش کی جانب سے کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیا جارہا ہے۔ ایسی صورت میں ضرورت ہوئی تو صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا انتظامیہ بھی شامی فوج کے خلاف عسکری کارروائی کیلئے تیار ہے تاکہ اسے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال سے باز رکھا جاسکے۔ بشارالاسد حکومت کے خلاف امریکی حملے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے عہدیدار نے بتایا کہ اگر عالمی برادری کی جانب سے بشارالاسد پر دباؤ نہیں ڈالا گیا تو کیمیائی ہتھیار ساری دنیا میں پھیل جائیں گے۔