شام میں باغیوں کو مسلح کرنے سعودی عرب کی پاکستان سے مدد

دوبئی ۔ /23 فبرور ی (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب شام میں باغیوں کو طیارہ شکن اور دبابہ شکن راکٹس کی فراہمی کیلئے پاکستان سے بات چیت کررہا ہے تاکہ جنگ سے متاثرہ اس ملک میں طاقت کا توازن برقرار رکھا جاسکے ۔ سعودی عرب کے ذرائع نے اپنی شناخت مخفی رکھنے کی شرط پر یہ بات بتائی ۔ پاکستان کے چیف آف اسٹاف جنرل راحیل شریف نے حال ہی میں سعودی عرب کا دورہ کیا تھا ۔ اس کے بعد ولی عہد سلمان بن عبدالعزیز پاکستان گئے تھے ۔ امریکہ ابتداء میں باغیوں کو ہتھیار فراہم کرنے کا مخالف تھا لیکن جنیوا امن مذاکرات کی ناکامی کے بعد ایسا لگتا ہے کہ اس کا موقف تبدیل ہوا ہے ۔