شام میں القاعدہ کی شاخ پر امریکہ زیرقیادت فضائی حملہ

بیروت ۔ 6 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ زیرقیادت اتحاد کے فضائی حملوں میں کل رات القاعدہ کی شامی برانچ کو نشانہ بنایا گیا ہے، جس کے ساتھ اسلامک اسٹیٹ گروپ سے ہٹ کر جہادیوں کے خلاف کارروائی میں صرف دوسری مرتبہ وسعت دی گئی ہے۔ ایک مانیٹرنگ گروپ نے آج کہا کہ ان حملوں میں پہلی مرتبہ احرار الشام باغی گروپ کو نشانہ بنایا گیا جو کلیدی مسلح اپوزیشن محاذ کا حصہ ہے۔ القاعدہ سے ملحق النصریٰ فرنٹ کے خلاف شمال مغربی شام میں کی گئی کارروائی میں کئی جہادی ہلاک ہوگئے ہیں۔ برطانیہ مشین سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے کہا کہ مہلوکین میں دو بچے بھی شامل ہیں۔