شام بحران ، عالمی اختلاف رائے

اقوام متحدہ ۔ 28 ستمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) شام میں جاری لڑائی کے تعلق سے عالمی قائدین کے مابین شدید ترین اختلافات دیکھے گئے ۔ اقوام متحدہ کے اجلاس میں سکریٹری جنرل بان کی مون نے پہلی مرتبہ شام کے بحران کو انٹرنیشنل کریمنل کورٹ سے رجوع کرنے پر زور دیاجبکہ صدر چین ژی جن پنگ نے بین الاقوامی امن کوششوں کی تائید کی ضرورت ظاہر کی ۔ اُردن کے شاہ عبداﷲ دوم نے عالم اسلام کے مخفی پہلو کو اُجاگر کرنے کی کوشش کی اور قرآن مجید کی آیات کے حوالے سے سلامتی کا پیام پہنچایا ۔ صدر امریکہ براک اوباما اور صدر روس ولادیمیر پوٹین کے شام کے تعلق سے اختلافات برقرار رہے ۔