دمشق۔ 23 مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) شامی فورسز نے شام میں داعش کی خودساختہ خلافت کا مکمل خاتمہ کر دیا، داعش کے زیر قبضہ آخری علاقے بغوز کو آزاد کرالیا۔شامی فورسز کو داعش پر ایک اور بڑی کامیابی اُس وقت ملی جب اُس نے داعش کی خود ساختہ خلافت کا مکمل خاتمہ کرتے ہوئے داعش کے زیر قبضہ آخری علاقے بغوز کو آزاد کرا لیا۔ ساڑھے چار سال قبل داعش نے شام اور عراق میں خود ساختہ خلافت کا اعلان کیا تھا۔شامی ڈیموکریٹک فورسز نے اعلان کیا ہے کہ شام میں داعش کے زیر قبضہ آخری علاقہ بغوز آزاد ہے اورداعش کے خلاف شامی فورسز نے فتح حاصل کرلی ہے۔ شام میں داعش کی خلافت ختم ہوگئی ہے جبکہ داعش کے مکمل خاتمے کیلئے فورسز جنگ جاری رکھیں گی۔ایک غیر سرکاری تنظیم پاکستان ہندو ویلفیر ٹرسٹ کے صدر سنجیش دھانجہ نے وزیر اعظم عمران خان سے اس واقعہ کا نوٹ لینے اور یہ ثابت کرنے کا مطالبہ کیا کہ پاکستان میں اقلیتیں فی الواقعی صحیح سلامت اور محفوظ ہیں۔ اور وزیر اعظم عمران خان کو اس ملک کے اقلیتوں کے ساتھ کیا گیاان کا وعدہ یاد دلایا۔