شامی علاقہ قلامن پربشارالاسد حکومت کا کنٹرول بحال

دمشق ۔ 25 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) شامی حکومت نے مشرقی قلامن علاقہ پر آج دوبارہ کنٹرول قائم کرلیا جب انخلا کے ایک معاہدہ کے تحت تمام بچے کچے باغیوں کے علاوہ مقامی شہریوں نے بھی دمشق کے قریب واقع اس علاقہ کا تخلیہ کردیا ۔ روس کی تائید یافتہ بشارالاسد حکومت اور اپوزیشن جنگجؤں کے درمیان سمجھوتہ کے بعد باغیوں نے ہفتہ سے انخلاء کا آغاز کیا تھا ۔ صدر بشارالاسد کی حکومت صدر مقام پر اپنی گرفت کی مہر ثبت کرنے کا مساعی میں مصروف ہے ۔ اس دوران دمشق کے قریب اس علاقہ سے باغیوں کو باہر نکالنے کے لئے کئے جانیوالے مقدمہ سمجھوتہ میں یہ ایک تازہ ترین سمجھوتہ تھا ۔ سرکاری ٹیلی ویژن نے عام طور پراستعمال کی جانے والی اصلاحات کے ساتھ کہا کہ ’’ دہشت گردوں اور ان کے خاندانوں کو مشرقی قلامن سے باہر نکالنے کی مہم ختم ہوچکی ہے اور علاقہ دہشت گردی سے پاک ہوچکا ہے ‘‘ ۔