دمشق۔ 16 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) شامی فوج اور اس کی حلیف جنگجوؤں نے بشارالاسد حکومت کے باغیوں کو پسپا کرتے ہوئے ساحلی صوبہ جبل نوبہ پر دوبارہ قبضہ کرلیا ہے۔فوجی ذرائع نے دعویٰ کیا کہ فوج نے اس علاقہ پر اپنا مکمل کنٹرول بحال کرلیا ہے ۔ لڑائی کے دوران کئی دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ مبصر ادارہ کے رامی عبدالرحمن نے بھی اس اطلاع کی توثیق کی ہے۔