شاردا چٹ فنڈ اسکام میں آسام کے سابق وزیر سے پوچھ تاچھ

نئی دہلی ۔ 24 ۔ نومبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : سی بی آئی نے آج شاردا چٹ فنڈ اسکام میں آسام کے سابق وزیر اور کانگریس لیڈر انجن دتہ سے پوچھ تاچھ کی جب کہ اسکام میں ہزارہا افراد کی رقم کا غبن کرلیا گیا ۔ کانگریس لیڈر کو پوچھ تاچھ کے لیے CGO کامپلکس کولکتہ طلب کیا گیا تھا ۔ آسام میں حلقہ اسمبلی امگوری سے منتخب مسٹر دتہ کی رہائش گاہ کی 28 اگست کو تلاشی لی گئی تھی ۔ وہ ، چیف منسٹر گوگوئی کے وفادار تصور کیے جاتے ہیں ۔ انہیں ٹرانسپورٹ کا قلمدان دیا گیا تھا ۔ سی بی آئی ذرائع نے بتایا کہ انجن دتہ کے کاروباری معاملت شاردا پرموٹر سدی پیٹاسین کے ساتھ ہیں ۔ شاردا گروپ کے اشتہارات کی اشاعت کے باعث وہ سی بی آئی کی نظر میں آگئے تھے۔۔