شاراپووا کی درخواست پر اکٹوبر میں فیصلہ متوقع

لیوسین ۔ 14 ستمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) کھیلوں کی ثالثی عدالت نے کہا ہے کہ روسی ٹینس اسٹار ماریہ شاراپووا جنھوں نے خود پر عائد دو سالہ پابندی کے خلاف درخواست داخل کی ہے ، اس پر اکٹوبر کے اوائل میں فیصلہ کیا جائے گا ۔ 29 سالہ شاراپووا جنوری میں آسٹریلین اوپن کے دوران ڈوپ ٹیسٹ میں اُس وقت ناکام ہوئی جب ان کے نمونوں میں ممنوعہ ادویات میلڈونیم پائی گئی ۔ کھیلوں کی ثالثی عدالت نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن ( آئی ٹی ایف ) اور شاراپووا کے درمیان چل رہے تنازعہ کے متعلق فیصلہ اکٹوبر 2016 ء کے پہلے ہفتے میں کرے گی ۔ قبل ازیں فیصلہ 18 جولائی کو متوقع تھا اور اُمید کی جارہی تھی کہ شاراپووا ریوو اولمپکس میں روس کی نمائندگی کریں گی ۔
چھٹے سبرامنیم میموریل انٹر اسکول فٹبال ٹورنمنٹ کے انڈر 13 زمرے میں سینٹ مائیکلس نے خطاب حاصل کیا۔