شاراپوا اور سرینا کی پیشقدمی

پیرس۔2 جون (سیاست ڈاٹ کام ) فرنچ اوپن ٹینس ٹورنمنٹ میں روسی ٹینس ا سٹار ماریا شاراپووا اور امریکی سابق عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز کی فتوحات کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ دونوں کھلاڑیوں نے ٹورنمنٹ کے تیسرے راونڈ میں رسائی حاصل کر لی۔ شاراپووا تیسرے راونڈ میں پہنچ گئی ہیں، انہوں نے کروشیا کی ڈونا ویکچ کو5-7اور4-6 سے راست سٹوں میں شکست دی۔ولیمز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا کی ایشلی بارٹی کو 3-6،6-3اور6-4 سے شکست دی۔