شاذیہ علمی کے ویڈیو کلپس کی گشت بدنیتیپر مبنی

عام آدمی پارٹی اس کیسٹ کا نوٹ لے گی، فرقہ پرستی کی سیاست پر ایقان نہیں
نئی دہلی ۔ 23 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی نے اپنی لیڈر شاذیہ علمی کے ویڈیو کلپ میں کئے گئے متنازعہ ریمارک پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی فرقہ پرستانہ سیاست پر ایقان نہیں رکھتی لیکن اس ویڈیو کلپ کو جن لوگوں نے گشت کرایا ہے وہ بدنیتی پر مبنی ہے۔ عام آدمی پارٹی اس ویڈیو کلپ گشت کرانے والے گروپ کا سخت نوٹ لے گی۔ ہم اس مسئلہ کو یونہی جانے نہیں دیں گے۔ یہ ایک سنگین مسئلہ ہے۔ عام آدمی پارٹیوں کے تمام حامیوں اور عوام الناس کیلئے تشویش کی بات ہیکہ

ویڈیو کلپس جاری کرنے والے نے اپنی بدنیتی کا مظاہرہ کیا ہے۔ اس 80 سیکنڈ کی ویڈیو کلپ کو جس کسی نے بھی باہر لایا ہے اس کے پس پردہ مقاصد کا پتہ چلایا جائے گا۔ اگر یہ مفاد عامہ کے تحت کیا گیا ہے تو ہم ان سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ اس ویڈیو کی پوری ریکارڈنگ پیش کرے تاکہ تمام سچائی سامنے آ سکے۔ جب اس مسئلہ پر اروند کجریوال سے سوال کیا گیا تو انہوں نے اسے ٹال دیا۔ قبل ازیں دن میں شاذیہ علمی نے بیان جاری کرتے ہوئے اپنے ریمارک کی بھرپور مدافعت کی۔ یہ بیان ایک غیر رسمی ملاقات کے دوران عام نوعیت کے تناظر میں دیا گیا تھا۔ جس کا مقصد یہ تھا کہ مسلم ووٹ منقسم نہ ہوں۔