شاد نگر میں ٹی آر ایس کی رکنیت سازی مہم

شاد نگر۔/21فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ اسمبلی شاد نگر میں ٹی آر ایس پارٹی کے رکنیت سازی پروگرام کا سلسلہ جاری ہے اس ضمن میں مستقر شاد نگر میں واقع شیوادتیہ گارڈن فنکشن ہال میں ٹی آر ایسکی رکنیت سازی کرنے والے قادئین کے ساتھ اجلاس منعقد ہوا۔ رکن اسمبلی شاد نگر وائی انجیا یادو نے کہا کہ ٹی آر ایس پارٹی نے عوامی تعاون کے ذریعہ علحدہ تلنگانہ ریاست حاصل کرلیا ہے حصول تلنگانہ کیلئے جس طرح جدوجہد کی گئی ہے اسی طرح سنہرا تلنگانہ بنانے میں بھی عوامی تعاون کو ضروری قرار دیا۔ ٹی آر ایس پارٹی کو دیہی سطح سے مضبوط کرنے پر زور دیا۔محمد فہیم، روی کے علاوہ حلقہ اسمبلی کے منڈلوں اور مواضعات سے وابستہ پارٹی قائدین موجود تھے۔