شاد نگر میں بار اسوسی ایشن کی صفائی مہم

سیول ججس وی این سوریہ، سری لتا اور دیگر کی شرکت
شاد نگر /25 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شاد نگر بار اسوسی ایشن کی جانب سے شاد نگر کورٹ بلڈنگ میں سوچھ بھارت پروگرام کے تحت صفائی پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا۔ شاد نگر کورٹ بلڈنگ کے احاطہ میں دوسرے دن سوچھ بھارت پروگرام میں سینئر سیول جج شاد نگر پی وی این سوریہ نارائنا، پرنسپل جونیر سیول جج شاد نگر سی ایچ اے این مورتی، ایڈیشنل جونیر سیول جج شاد نگر شریمتی سری لتا کے علاوہ شاد نگر بار اسوسی ایشن کے عہدہ دار اور وکلاء نے حصہ لیتے ہوئے احاطہ کورٹ بلڈنگ میں صاف صفائی کی اور بلڈنگ کے احاطہ میں واقع جھاڑوں کو پانی ڈالا۔ وکلاء نے کورٹ کے احاطہ میںکچرے کی صفائی کی۔ پروگرام میں شرکت کرنے والے معزز ججس نے عوام پر اپنے آس پاس کے ماحول کو ہمیشہ صاف ستھرا رکھنے پر زور دیا، کیونکہ صاف ستھرا ماحول بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ صدر بار اسوسی ایشن شاد نگر جگن موہن ریڈی نے کورٹ کے احاطہ میں آنے والے افراد کو صفائی پر خصوصی توجہ دینے کا مشورہ دیا، کیونکہ صاف سھترا ماحول بنانے کے لئے عوام کا تعاون ضروری ہے۔ اس موقع پر صدر جگن موہن ریڈی، نائب صدر ستیہ نارائنا کے علاوہ معزز وکلاء مسرز ایم اے کریم، جی سرینواس ریڈی، شنکر، کے منوہر ریڈی، بی راجا شیکھر راجو، رگھوناتھ شرما، اننتیا، شیوا شنکر، محترمہ صبیحہ سلطانہ، ٹی سرینواس، رگھوناتھ چاری اور دیگر بھی موجود تھے۔