شادی

حیدرآباد ۔ 24 ۔ جنوری : ( راست ) : جناب سید اختر محی الدین قادری کی دختر کا عقد مسٹر محمد ارشد علی فرزند جناب محمد محمود علی کے ساتھ 22 جنوری کو بعد عشاء خواجہ فنکشن ہال رنمست پورہ میں انجام پایا ۔ مولانا سید کاظم پاشاہ قادری الموسوی نے خطبہ نکاح پڑھا اور مولانا مفتی خلیل احمد نے دعا کی ۔ تقریب عقد میں علماء و مشائخ ، دینی مدارس و اسکولس کے ذمہ داران ، ڈاکٹرس ، معززین اور عزیز واقارب و دوست احباب کی کثیر تعداد شریک تھی ۔ مولانا سید اسحاق محی الدین قادری ( بانی و ناظم مدرسہ انوار محمدی ) ، حافظ محمد آصف عرفان قادری ، سید وہاب محی الدین ، سید فاروق محی الدین ، سید اکرم محی الدین ، سید افروز محی الدین نے مہمانوں کا خیر مقدم کیا ۔۔