حیدرآباد ۔ 22 ۔ اپریل : ( راست ) : جناب محمد اعظم خاں کی دختر کا عقد مسٹر حیدر خاں نعمانی بی ٹیک فرزند جناب غلام جیلانی خاں کے ساتھ معراج گارڈن بنڈلہ گوڑہ میں انجام پایا ۔ اس تقریب میں دوست احباب عزیز و اقارب سیاسی و مذہبی قائدین و معززین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ مسرس ایم اے عزیز ، ایم اے رحیم و ایم اے سمیع و دیگر نے مہمانوں کا خیر مقدم کیا ۔۔
حیدرآباد۔/22اپریل، ( راست ) جناب سید قیصر ( ملازم سیاست ) کی دختر مس عائشہ سلطانہ ( نوشین ) کی شادی جناب محمد اسلم انصاری کے فرزند مسٹر محمد ابرار عالم انصاری عرف عامر کے ساتھ آج شام دکن فنکشن ہال رین بازار سنتوش نگر میں انجام پائی۔ محفل عقد میں دوست احباب و رشتہ داروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ مہمانوں کا استقبال دلہن کے والد سید قیصر، سید انور، سید طاہر، سید سالار و سید معین نے کیا۔