شادی

حیدرآباد۔/27ڈسمبر، ( دکن نیوز) جناب محمد عبدالقدیر موظف سب رجسٹرار و نائب صدر میناریٹیز ڈیولپمنٹ فورم ومیکا کی دخترمس ثمینہ ناز کا عقد نکاح مسٹر محمد سلمان سیف الدین فرزند جناب محمد وارث الدین مرحوم سابق وٹرنری آفیسر کے ساتھ او ایس فنکشن پیالیس ہاشم آباد ، بنڈلہ گوڑہ میں 26 ڈسمبر کو بعد نماز مغرب بحسن و خوبی انجام پایا۔ محفل عقد میں رشتہ دار، دوست احباب، علماء و مشائخین، افسران و دیگر سماجی قائدین کے علاوہ میناریٹیز ڈیولپمنٹ فورم کے اراکین و دیگر کی کثیر تعداد موجود تھی جن میں قابل ذکر جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روز نامہ ’سیاست‘ ، میر محتشم علی خان، عیسیٰ مصری، مولانا شاہ محمد خلیل الدین مصری چشتی قادری، محمد مظہر الدین، محمد صدیق طاہر، عابد صدیقی صدر ایم ڈی ایف، احمد صدیقی مکیش، محمد نصر اللہ خان ، محمد مقصود، محمد چاند پاشاہ، غلام محی الدین، محمد غلام معین الدین، محمد علی الدین صدیقی، محمد فاروق کلیم صدیقی، محمد سمیع الدین اور دیگر نے شرکت کی۔ مسرس محمد عبداللطیف، محمد عبدالرشید، محمد شریف نے مہمانوں کا استقبال کیا۔
حیدرآباد ۔ 27 ڈسمبر (راست) جناب سید عمر جلیل آئی اے ایس اسپیشل سکریٹری محکمہ اقلیتی بہبود کی صاحبزادی احمرین جلیل آرکیٹکٹ کی شادی آج شب میٹرو کلاسک گارڈن آرام گھر چوراہا میں نواب محمد پاشاہ ابوالفتح خان ایڈوکیٹ پائیگاہ سروقار الامراء کے فرزند نواب محمد عمادالدین خان پراجکٹ انجینئر ویپرو ٹیکنالوجیز کے ساتھ بحسن و خوبی انجام پائی۔ مولانا مفتی محمد عظیم الدین نے خطبہ نکاح پڑھا۔ مولانا محمد خواجہ شریف نے دعا کی۔ اس تقریب میں جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر سیاست، مولانا مفتی خلیل احمد، مولانا مفتی سید صادق محی الدین فہیم، مولانا سید قبول پاشاہ قادری شطاری، مولانا سید شاہ علی اکبر نظام الدین صابری، مولانا سید غلام افضل بیابانی خسرو پاشاہ، مولانا سید ظہیرالدین علی صوفی، مولانا محمد قاسم ابوالعلائی، مولانا سید شاہ قاضی عارف حسینی قادری، مولانا محمد مظفر علی صوفی، قاضی محمد نصیرالدین جہانگیر، قاضی اکرام اللہ، جناب پلے رگھوناتھ ریڈی وزیراقلیتی بہبود اے پی، جناب عابد رسول خان صدرنشین اقلیتی کمیشن، جناب اجئے مشرا آئی اے ایس پرنسپل سکریٹری چیف منسٹر، جناب احمد ندیم آئی اے ایس پرنسپل سکریٹری محکمہ اقلیتی بہبود، جناب جنت حسین، جناب راجیش تیواری، جناب ایس اے ہدیٰ، جناب شیخ محمد اقبال، جناب محمد جلال الدین اکبر، جناب الیاس رضوی، پروفیسر ایس اے شکور، جناب سیف اللہ سابق ایم ایل سی کے بشمول معززین، عمائدین شہر، اعلیٰ حکام، سیاسی و سماجی قائدین، وکلاء، تاجرین، صحافیوں، ڈاکٹرز، رشتہ داروں و دوست احباب کی کثیر تعداد شریک تھی۔ جناب محمد عابد حسین، جناب محمد سمیع الدین، جناب وحیدالدین نے مہمانوں کا استقبال کیا۔