شادی

سرپورٹاون ۔ 20 ۔ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سرپورٹاون کے متوطن ایم اے کلیم سینئر اسسٹنٹ آئی سی ڈی ایس آفس کے دو بھائیوں کی شادی تقریب کا انعقاد عمل میں آیا ۔ محمد عبدالمنتعیم ریاض کے ایس اے کی شادی جناب محمد ظہورالدین منشی بیڑی کمپنی جگتیال کی دختر کے ساتھ 16 نومبر اتوار کو بعد نماز عصر پرنس فنکشن ہال جگتیال ضلع کریم نگر میں انجام پائی ۔ دوسرے بھائی محمد عبدالمتین ریاض کے ایس اے کی شادی جناب محمد واصف اللہ خان ساکن آصف آباد کی دختر کے ساتھ 17 نومبر بروز پیر بعد نمام مغرب مسجد عثمانیہ آصف آباد میں انجام پائی ۔ 18 نومبر کے روز شام 8 بجے کے بعد ذیشان گارڈن فنکشن ہال سرپور ٹاون میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد عمل میں آیا ۔ تقریب میں سابقہ رکن اسمبلی کاویٹی سمیا ، سابقہ منڈل پریشد صدر محمد رئیس احمد ، سابقہ رکن اسمبلی محترمہ پلواٹی راجہ لکشمی ، میجر گرام پنچایت سرپنچ سید خیضر حسین ، ایڈوکیٹ محمد راحیل احمد ، منڈل پریشد معاون رکن ایم اے عقیل ، ایڈوکیٹ محمد اجمل احمد ، مسلم میناریٹی منڈل صدر محمد عاشق حسین این آر آئی ایم اے رشید ، ایم اے نعیم ، قاضی سید عنایت علی صابری کے علاوہ سیاسی ، سماجی اور ملازمین کی تعداد موجود تھی ۔