شادی

سرپور ٹاؤن۔/23اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سر پور ٹاؤن کے متوطن حال مقیم کاغذ نگر جناب محمد منصور احمد امیر مقامی جماعت اسلامی ہند شاخ سرپور ٹاؤن کی دختر نشاط فاطمہ کا عقد جناب محمد ممتاز علی سابق ایم پی ٹی سی کے فرزند محمد مصورعلی کے ساتھ 17اکٹوبر بروز جمعہ بعد نماز عصر بمقام مسجد عامرہ کاغذ نگر میں انجام پایا۔ قاضی آصف علی خان نے خطبہ نکاح پڑھا اور استقبالیہ تقریب واسوی گارڈن فنکشن ہال قریب ریلوے گیٹ کاغذ نگر میں منعقد کی گئی۔ تقریب میں رکن اسمبلی سرپور ٹاؤن کونیرو کونپا، ضلع تلگودیشم پارٹی نائب صدر روی سرینواس، ضلع کانگریس کمیٹی جنرل سکریٹر ی محمد عبدالشکیل سابق رکن اسمبلی کاویٹی سمیا، ضلع نائب صدر اوقاف جناب مقبول حسین، وظیفہ یاب میونسپل کمشنر محمد یوسف شریف، برگ آبنوس مستاجر، امام الحق وائس چیرمین میونسپل ، محمد صدام حسین، سینئر ایڈوکیٹ جناب محمد غلام احمد این آر آئی ، ایم اے راشدوظیفہ یاب ایف آر او ایم اے نعیم، ہیڈ ماسٹر انور اردو ہائی اسکول محمد عارف احمد راہی، صابر کاغذ نگری، محمد اجمل احمد ایڈوکیٹ، محمد مقمور احمدکنٹراکٹر نظام الحق کے علاوہ سیاسی و سماجی قائدین کی کثیر تعداد شریک تھی۔ محمد مفخم احمد نامہ نگار ٹی وی منصف نے مہمانوں کا استقبال کیا۔