کورٹلہ /21 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جناب محمد عبدالرحیم اسسٹنٹ پروفیسر گورنمنٹ ڈگری کالج کورٹلہ کے فرزند محمد عبدالحکیم سیول انجینئر کی شادی جناب محمد افسر کی دختر سے بتاریخ 19اکٹوبر بروز اتوار اسٹار فنکشن ہال کورٹلہ میں انجام پائی ۔محفل عقد میںجناب محمد عبدالقادرموظف ٹیچر، جناب صابر شریف صاحب، موظف ایم آر او، جناب ایم اے قدیر پروفیسران فزکس،محمد حفیظ موظف اسکول اسسٹنٹ ،محمد عبدالواجد سینئر اسسٹنٹ مجلس بلدیہ عادل آباد،محمد عبدالقمان ،جمیل احمد ہیڈ کانسٹبل،محمد سلیم فاروقی نامہ نگار سیاست ،کے علاوہ شہر کورٹلہ کے معزز شخصیتوں کے علاوہ دوست احباب نے شرکت کی ۔